فوج “طالبان کے علاقے“ میں عدم اعتماد کی فضا سے نبرد آزما ہے: رائٹر
اسلام آباد (رائٹر) افغانستان کی سرحدوں کے قریب قبائلی علاقے میں پاک فوج کے جوان طالبان کے خلاف ایک نئی طرح کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں جسے اس نے ”WHAM“ (ذہن اور دل جیتے کی جنگ) قرار دیا ہے۔ جنرل نذیر بٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارا پلان یہ ہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو عوام کے لئے محفوظ جنت بنا دیا جائے۔ اس وقت اس جنگ کا محور جنوبی وزیرستان ہے۔ اس پلان کا مقصد علاقے کے پشتون قبائل کا مذاکرات سے دل جیتنا، کمرشل مواقع پیدا کرنا تعلیم عام کرنے کے لئے نئے سکول اور کالجز کا قیام ہے، فوج طالبان کے اس علاقے میں عدم اعتماد کی فضا سے نبردآزما ہے۔