جام محمد یوسف کے انتقال پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج بغیر کارروائی ملتوی کر دیا جائیگا

04 فروری 2013


اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق وزیراعلی بلوچستان اور وفاقی وزیر نجکاری جام محمد یوسف کے انتقال کے سوگ میں آج بروز (پیر) قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا جائے گا۔ جام محمد یوسف ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی تھے اور مرحوم نے چار روز قبل قومی اسمبلی کی الوداعی تاریخی فوٹو سیشن میں بھی شرکت کی تھی یہ پارلیمنٹ کے حوالے سے ان کی آخری سرگرمی ثابت ہوئی۔