کرپٹ حکومت کا سیاسی شہادت کا شوق پورا نہیں ہوگا: میاں عبدالر و ف

04 فروری 2013

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالرو ف نے کہا کہ کرپٹ حکومت کا سیاسی شہادت کا شوق پورا نہیں ہوگا ۔ ناقص پالیسیاں کے باعث زرداری ٹولہ ہر محاذ پر ناکام ہو چکا ہے مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی طاقت سے برسراقتدار آکر ملک سے مہنگائی بے روزگاری بجلی اور گیس کی بلاوجہ لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرے گی۔ میاں عبدالرو ف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور قائد میاں نواز شریف ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں کرپٹ عناصر نے پانچ سالوں میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا اتحادی حکمرانوں کے انجام کا وقت زیادہ دور نہیں ہے۔