متحدہ تحریک ختم نبوت نے نگران وزیراعظم کیلئے عاصمہ جہانگیر کا نام مسترد کردیا

04 فروری 2013


لاہور(خصوصی نامہ نگار) متحدہ تحرےک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے نگران وزےر اعظم کےلئے عاصمہ جہانگےر کے نام کو مسترد کرتے ہوئے اس مسئلہ پر دینی وسیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی مشترکہ کانفرنس طلب کرنے کا فےصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عاصمہ جہانگےر کا نام مستر د کرنے کا دو ٹوک اعلان کرکے عوام کو مطمئن کرےں، رابطہ کمیٹی کا اجلاس مجلس احراراسلام کے مرکزی دفتر میں پاکستان شرےعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالراشدی کی صدارت میںمنعقد ہوا جس میں مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر سید عطاءالمہیمن بخاری اور سیکرٹری جنر عبداللطیف خالد چیمہ، جمعےت اتحاد العلماءکے سربراہ مولانا عبدالمالک خان، جماعةالدعوہ کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ، جمعیت علماءپاکستان کے پیر اعجاز احمد ہاشمی، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب امیر العظیم، اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ، انٹرنیشنل ختم نبوت کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد رفےق وجھوی، تنظیم اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مرزامحمد ایوب بیگ، جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا محب النبی اورحافظ نصےر احمد احرار، مولانا الطاف الرحمن گوندل، قاری محمد یوسف احرار، میاں محمد اویس اوردیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذرےعہ کہا گےا کہ عاصمہ جہانگےر کھلے بندوں قانون توہین رسالت سمیت آئین کی اسلامی دفعات کےخلاف مسلسل مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ بھارت کے ساتھ دوستی کے حوالہ سے پاکستانی عوام کے جذبات کیخلاف کام کررہی ہیںاور ملک کے اسلامی تشخص کو مجروح کرنے کےلئے ایک عرصہ سے سر گرم عمل ہیںاس لیے انہیں نگران وزےر اعظم کے طور پر کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا اور اس کی ہرسطح پر مزاحمت کی جائےگی۔ سید عطاءالمہیمن بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عاصمہ جہانگےر کے نام پر اتفاق کرنے والے غلطی پر ہیں انکی حب الوطنی بھی مشکوک ہے ۔مولانا زاہدالراشدی نے کہا کہ غےر ملکی قوتےں ایک عرصے سے قراردادِمقاصد، قانون توہین رسالت اور آئین میں شامل دیگر اسلامی دفعات کو ختم کروانے کےلئے کوشاں ہیں عاصمہ جہانگیر کانام بھی اسی لئے اس نگران وزےر اعظم فہرست میں لایا گےاتاکہ اسلامی دفعات کے خاتمے کی مہم تیز ہو سکے، جمعیت اتحاد العلماءشیخ الحدیث مولانا عبد المالک نے کہا کہ دینی قوتوںکو چاہئے کہ وہ فوری طور پر عاصمہ جہانگےر کے حوالے سے ایک دستاویز تےار کرکے مقتدر حلقوں تک پہنچائے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر امیر العظیم نے کہا کہ مغربی استعمار کا ایجنڈا یہ ہے کہ ملحد اور دین دشمن کو نگران وزےر اعظم بناےا جائے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما قاری محمد رفےق وجھوی نے کہا کہ اس سلسلہ میں میڈیا اور وکلاءبرادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ مولانا شمس الرحمن معاویہ نے کہا کہ وزےر اعظم اور چودھری نثار کا عاصمہ جہانگےر پر متفق ہونا کئی نئے سوالات کو جنم دے گیا ہے۔ متحدہ تحرےک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینیر عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر اہنماﺅں نے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں کہا کہ عاصمہ جہانگےر کو امریکی ایجنڈے کے تحت نگران وزےر اعظم بنانے کی کوششیں ہو رہی ہیں جو آخرکار دم توڑ جائیں گی، قوم عاصمہ پر متفق ہونے والے سیاستدانوں کو الیکشن میں ووٹ نہ دے۔ علاوہ ازیں جمعیت علماءپاکستان (سوادِ اعظم)کے سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری نے ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل تائےد کرتے ہوئے یقین دلاےا ہے کہ ان کی جماعت اس ایشو پر متحدہ تحرےک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔