چیف جسٹس کی پاکپتن میں دربار فرید الدینؒ پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
پاک پتن ( نا مہ نگار ) چیف جسٹس آف پا کستان افتخار محمد چوہدری نے بابا فر ید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے مزار پر
حا ضری دی۔ انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوا نی کی، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی تعمیر ترقی خوشحالی اور امن وامان کے لیے خصوصی دعا کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او پا کپتن سید حیدر اقبال، اسٹنٹ کمشنر نیئر عبداللہ شیخ۔ٹی ایم او فداافتخار، صدربار ڈاکٹر نو ید احمد، صابر سلطان، پیر عبدالظاہر چشتی بھی موجود تھے۔ ڈی سی او سید حیدراقبال نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مزار بابا فر یدؒ پر دستار بندی کی جبکہ چیف جسٹس نے قدیمی مسجداولیاءمیں نوا فل ادا کئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے مختصر نجی دورہ پاکپتن کو انتہائی خفیہ رکھا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔