دہشتگردی، لاقانونیت، بجلی، گیس لوڈشیڈنگ کو ترقی سمجھنا حماقت ہے: معراج گجر

04 فروری 2013


شیخوپوہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور حلقہ پی پی 167 کے امیدوارچوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے سیاست روایات کے منافی اقدامات اٹھاکر تشدد اور تعصب کی سیاست کو فروغ دیکر اس کو جمہوریت کا نام دیاہے کرپشن ، اقرباءپروری ، مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت ، دہشتگردی ، بجلی گیس کے بحران،چوریوں ،ڈکیتیوں کوترقی نہیںسمجھنا کسی حماقت سے کم نہیں وفاقی ادارے تباہ اور پنجاب کے گلی محلوں ، سڑکوں پر ڈاکو دندناے کےساتھ ساتھ قتل عام ، قبضہ مافیا کا راج ہے عوام کو ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے تحریک انصاف کو مضبوط اور فعال بنانا ہوگا اور یہی وقت تبدیلی کا ہے ۔ ا ن خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا معراج خالد گجر نے کہاکہ قائد تحریک عمران خان محب وطن ،عوام دوست ، پاکستانیت کی بات کرنیوالے سیاسی رہنما ہیں ہم ان کی قیادت میں ملک بھر سے کلین سویپ کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال اور خودمختار پاکستان بنائینگے ۔