مسلم لیگ (ن) الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی: محمد الیاس خان
لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی محمد الیاس خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے انتخابات سے قبل غریب عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا ایک اور تحفہ دیا ہے، پیلزپارٹی نے 5 سالوں میں عوام پر مسلسل مہنگائی کے ڈرون حملے کئے ہیں اور ملک و قوم کو بحرانوں سے دوچار کیا، مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی قیادت میں کامیابی حاصل کرکے ان تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دے گی کیونکہ شریف برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے دینے کیلئے تیار ہیں۔