جے یو پی نے کبھی کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا: قاری زوار بہادر

04 فروری 2013


لاہور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جمعیت علماءپاکستان کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس کے قائدین نے کبھی کسی غیر آئینی ڈکٹیٹر کی حمایت نہیں کی یہ اعزاز صرف جمعیت علماءپاکستان کو حاصل ہے کہ اس کے بزرگوں نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا ایسا بے لوث اور پر خلوص ساتھ دیا جو تاریخ کا سنہری باب اور اہل سنت کے ماتھے کا جھومر ہے جمعیت علماءپاکستان ان ہی پاک لوگوں کی وارث ہے جنہوں نے عمر بھر وطن عزیز پاکستان میںمقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے جدوجہدکی پاکستان کی تاریخ میں اگر کسی سیاستدان کا دامن صاف ہے تو وہ قیادت علامہ امام شاہ احمد نورانیؒ، مولانا عبدالستار خان نیازیؒ اور دیگر قائدین کی صورت میں صرف اور صرف جے یو پی کو حاصل ہے۔