قادری دھرنے کی مخالفت کرنیوالوں کو دھرنے کی بات زیب نہیں دیتی: فضل کریم

04 فروری 2013
قادری دھرنے کی مخالفت کرنیوالوں کو دھرنے کی بات زیب نہیں دیتی: فضل کریم

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے چےئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے ملک میں روز بروز خود کش دھماکے بڑھ رہے ہیں اور ان میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن ہمارے لیڈر دھرنوں میں مصروف ہیں کل تک جو طاہر القادری کے دھرنے کی مخالفت کرتے تھے آج وہ خود دھرنے کی بات کرتے ہیں جو ان کو زیب نہیں دیتی۔ ملک کو دہشت گردی فرقہ واریت داخلی عدم استحکام معاشی بحران ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں اور خود کش حملوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے غربت و افلاس بیروزگاری صنعتی اداروں کی بندش سرمایہ کاری میں کمی اور ملک سے سرمائے کے فرار کا عمل تیز ہو گیا ہے اصغر خان کیس پر خاموشی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مک مکا کی سیاست کا بڑا ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے امن کی قوتوں کو متحد و منظم ہوکر پاک فوج کی پشت پر کھڑا ہونا چاہئے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ کراچی نعشوں اور جنازوں کا شہر بن چکا ہے ریاست کے آہنی ہاتھ کہیں دکھائی نہیں دیتے لیڈر سیاست چھوڑ کر کراچی بچانے کی فکر کریں ایسا قانون بنایا جائے ممبران اسمبلی، سینٹر، جرنیل، جج اور بیووکریٹس اپنا بیرون ملک سرمایہ پاکستان لانے پر مجبور ہو جائیں جرائم پیشہ سیاست کار عوام کی انتخابی عدالت میں سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...