ضمنی انتخابات کی طرح عوام وٹو کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہیں: پرویز ملک

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہاہے کہ عوام ضمنی انتخابات کی طرح عام انتخابات میںبھی منظور وٹو کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں کرپشن، بدعنوانی اور لوٹ مار میں نئے ریکارڈ ضرور قائم کئے ہیں ۔ ایک بیان میںپرویز ملک نے کہا کہ زرداری کی طر ف سے منظور وٹو کو پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدے پر فائز کرنے کی سب سے اہم وجہ منظور وٹو کی منافقت، عیاری اور سازشوں میں بے مثال مہارت ہے لیکن پنجاب کے عوام منظور وٹو کے اصل روپ سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے کسی فریب میں نہیں آئیں گے۔ عام انتخابات میں چوروں اور لٹیروں کے اس ٹولے کا وہ حشر ہو گا کہ یہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔