پاکستان کی بقا کیلئے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے: وسیم اختر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے خلاف5فروری کو جماعت اسلامی کی اپیل پر پنجاب سمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، 5فروری کا دن کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کے لئے بھر پور انداز میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ لاہور میں مال روڈ پر عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی بقاءکے لئے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا کشمیریوں کے لہو سے غداری ہے۔