حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے عام آمی کیلئے زندگی بوجھ بن گئی: میاں مرغوب
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وممبرقومی اسمبلی میاں مرغوب احمدنے کہا ہے کہ زرداری لیگ نے مہنگائی کا ''تیر''عوام کے سینوں میں پیوست کردیا۔ آج عام آدمی کو زندگی کی بنیادی ضروریات تک دستیاب نہیں ہیں، ان کیلئے زندگی ایک روگ اوربوجھ بن گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کے سبب ملک میں آٹا ناپید ہو گیا۔ ملک میں بدامنی اور بھوک نے اپنا ڈیرہ جما دیا۔ بدعنوان اور بدنیت حکمران قومی بحرانوں پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ احساس محرومی کے مارے لوگ اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور ہیں۔ وہ گلشن راوی میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے صوبہ بھر میں تعمیروترقی کا جال بچھادیا ہے پاکستان میں میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کا کوئی مدمقابل نہیں ہے۔