فورسز اور علماءکے قتل میں اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں: ورلڈ پاسبان ختم نبوت

04 فروری 2013


لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے وطن عزیز میں بڑھتی دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، خودکش وڈرون حملوں کیخلاف لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت کے باہر ”ملک بچاﺅ، دہشتگردی مکاﺅ“احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے راہنماعلامہ محمد ممتاز اعوان، شفیق رضا قادری، حافظ نیاز احمد بلوچ، مولانا عزیز الرحمن، مولانا حنیف حقانی، ڈاکٹر عمر قاسمی، قاری یونس ریحان سلفی، علامہ وقارحیدر نقوی، مولانا غلام حسین نعیمی اور نے کراچی میں علمائِ کرام کی ٹارگٹ کلنگ اور لکی مروت میں فوجی یونٹ پر حملہ کے نتیجہ میں میں فورسز اہلکاروں کی المناک شہادت کیخلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ فورسز اور علماءکے قتل میں اسلام و ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں۔