امیر جماعت اسلامی منور حسن سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، قاضی حسین احمد کے انتقال پر تعزیت

04 فروری 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) معروف دینی سکالر اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن سے ملاقات کی، انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے انتقال پر تعزیت اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔ اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قاضی حسین احمد سب کے لئے گھر کے بزرگوں کی طرح تھے، انہوں نے اسلام کی تبلیغ و ترویج اور اتحاد امت کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔ ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان چودھری محمد اسلم سلیمی، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مولانا عبدالمالک، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور حافظ ساجد انور بھی موجود تھے۔