قوم نے ڈاکٹر عبدالقدیر کا ساتھ نہ دیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی: جاوید اقبال

04 فروری 2013

لاہور (این این آئی) تحریک تحفظ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کا ساتھ نہ دیا تو ہماری آنےوالی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی ‘ اس قوم نے جتنی ٹھوکریں کھا لی ہیں آئندہ انتخابات سنبھلنے کا آخری موقع ہیں ‘ ملک و قوم کا ایجنڈا رکھنے والی تمام جماعتوں سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں لیکن مفاد پرستوں سے کسی صورت بات نہیں ہو گی ۔ ایڈمرل (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ایوان اقبال میں منعقد کنونشن میں عوام کی شرکت سے ثابت ہو گیا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں‘ کامیاب کنونشن کے انعقاد سے ہمیں مزید حوصلہ ملا ہے اور انشا اللہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو قوم کی تقدیر بدلیں گے۔