پنجاب میں لاقانونیت صوبائی حکومت کی ناکامی ہے: شکیل ورک

04 فروری 2013


شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما ءاور امیدوار حلقہ پی پی 167شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی نا قص پا لیسوں کی وجہ سے پنجاب مسائل کا شکا ر ہو چکا ہے پنجا ب میں کر یشن بے روز گاری ، مہنگا ئی چوریا ں ، ڈکتیاں سمیت مسائل مسلم لیگ (ن) کی نا قص پا لیسیوںکا منہ بولتا ثبوت ہیں، شکیل ورک نے کہا کہ (ن) لیگ کی مفا د پر ست حکومت اورکر پٹ ٹولے سے جان چھڑوانے کےلئے قوم کو حرکت میں آنا ہوگا، پاکستانی قوم ہی نہیں بلکہ بیرونی دنیا بھی قائدین مسلم لیگ (ق) چوہدری برادران کی جامع حکمت عملی اور عوام دوست سیاست کی معترف ہے اور پارٹی قیادت سے پر امید ہیںکہ وہ اسی طرح ملکی استحکام و ترقی اور عوامی خوشحالی کاسفر جاری رکھیں گے ۔