پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا

04 فروری 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کی جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روزپی آئی سی میں منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ سلطان محمود بھٹی، ضلع لاہور کے چئیرمین میاں خالد محمود، ضلعی آرگنائزر لاہور محمد شعیب انور چوہدری، اکبر جاوید و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ پنجاب پیرامیڈیکس الائنس کا پنجا ب حکومت کو 10فروری تک کا الٹی میٹم تھا لیکن ابھی تک حکومتی نمائندوں نے پیرامیڈیکس گریڈ1تا 17اور ہیلتھ سپورٹنگ سٹاف کے مطالبات کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کئے۔ مزید مشاورت کے لیے جنرل کونسل کی درخواست پرپنجاب پیرامیڈیکس الائنس کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلا س 6فروری کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔