دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مربوط پالیسیوں اور امریکی تسلط سے نجات ضروری ہے: حاجی عبدالرزاق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی عبدالرزاق نے لکی مروت میں فوجی کیمپ پر حملے اور بڑی تعداد میں جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں اور قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی غلط پالیسیوں کے باعث آج ملک کو دہشت گردی کے جس عذاب نے گھیر رکھا ہے، اس کے خاتمے کیلئے حکومتی سطح پر مربوط پالیسیوں اور بالخصوص امریکی تسلط سے نجات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں امریکی مداخلت ہی مسائل کی اصل جڑ ہے۔