گنگا رام ہسپتال مریضوں کے بروقت علاج معالجہ کے لئے سپیشل ڈیسک قائم

04 فروری 2013
گنگا رام ہسپتال مریضوں کے بروقت علاج معالجہ کے لئے سپیشل ڈیسک قائم

لاہور (نیوز رپورٹر) سرگنگارام ہسپتال نے 2012ءکے تمام مہینوں میں لاہور میں سب سے زیادہ مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی ہے جبکہ ہسپتال کے سبھی شعبے 12 ماہ بہتر طریقے سے کام کرتے رہے۔ جنوری سے دسمبر 2012 ءتک ان ڈور میں 57 ہزار 265 مریضوں، 38 ہزار 473 آپریشن کامیاب، گائنی آپریشن کے باعث 24 ہزار 275 بچوں کی پیدائش صحت مند انداز سے ہوئی۔گنگارام ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز شیخ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گنگا رام ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کی بہترین طبی امداد فراہم کی گئی۔ آوٹ ڈور کی صبح ک شفٹ میں 5 لاکھ 53 ہزار 917 مریضوں، شام کی شفٹ میں 25 ہزار 748 مریضوں، اے اینڈ ای مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 153 مریض، بچہ ایمرجنسی میں 48 ہزار 371 مریضوں کو دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جگر کلینک میں 12 ہزار 910 مریضوں، خواتین بریسٹ کلینک 8 ہزار 916 مریضوں اور ڈائیلسز کے 10 ہزار 605 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔ ریڈیالوجی کی سہولتوں کے بارے میں بتایا کہ 80 ہزار کے قریب ایکسرے، 58 ہزار الٹراساﺅنڈ 5 ہزار 116 سی ٹی سکین اور 3527 ایم آر آئی کی گئی 1383 کلر ڈوپلر 436، میمو گرافی کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ 24 لاکھ 22 ہزار 820 لیب ٹیسٹ بھی کئے گئے جو ایک ریکارڈ کی بات ہے انہوں نے کہا کہ بہتر علاج معالجے کی وجہ سے کم از کم مریضوں کی اموات ہسپتال میں واقع ہوئی ہے۔