ملکی سلامتی کیلئے شریف برادران کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے: رانا وکیل

04 فروری 2013


منڈی فیض آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پی پی 173 سے امیدوار رانا وکیل احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور اس کے استحکام کے لئے شریف برادران کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج ڈرون حملے کر کے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض طاقتیں الیکشن ملتوی کروانے کے لئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں لیکن پاکستان کے غیور عوام ان کی ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیگی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور نئے الیکشن کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے اس موقع پر حاجی ناصر علی ، بشیر احمد بھٹی، نوید احمد بھی موجود تھے۔