قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: پروفیسر خاور بٹ

04 فروری 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قرآن ہاﺅس سوسائٹی کے مہتمم پروفیسر قلب بشیر خاور بٹ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث معاشرتی، سماجی اور معاشی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے اور دین کیلئے کچھ وقت خرچ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم سے محبت دین کی بنیاد ہے ، آپ کا اُسوہ حسنہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، زندگی کاکوئی ایسا پہلو نہیں، جس میں آپ کی راہنمائی موجود نہ ہو۔