عوام کو 5 سال اذیت دینے والے حکمران عوامی مینڈیٹ چرانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں: میاں خالد محمود
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان محمدی پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور نامزد امیدوار حلقہ پی پی 168 میاں خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانچ سال عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے والے حکمران عوامی مینڈیٹ کو چرانے کی تکمیل کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں مگر عوام ان کے تمام حربے ناکام بنادےں گے جوحکمرا ن پانچ سال تک عوام کےلئے کچھ نہیں کرسکے وہ آئندہ بھی کچھ نہیں کرینگے عوا م ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایسے امیدواروں کا چناﺅ کریں جو ملکی سلامتی و استحکام اور عوامی خوشحالی یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔