بروقت سرجری سے کینسر کے مریضوں کا علاج ممکن ہے: جناح ہسپتال میں سیمینار

04 فروری 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) بروقت سرجری سے کینسر ساٹھ فیصد مریضوں کا کامیاب اور مکمل علاج ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہار سرجیکل آنکالوجی سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ پانچویں سالانہ سرجری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد ارشد چیمہ، پروفیسر ابوالفضل، پروفیسر ظفر علی، پروفیسر محمود ایاز اور دیگر نے کیا۔کانفرنس کے آغاز پر جناح ہسپتال پر آرٹ لیپرو اور اوپن کینسر آپریشن جناح ہسپتال کے سرجیکل آپریشن تھیٹر نمبر 2 سے براہ راست آڈیٹوریم جناح ہسپتال کے شرکاءکو دکھائے گئے پانچویں قومی سرجری کانفرنس میں اندرون و بیرون ممالک سے کثیر تعداد میں ماہرین نے شرکت کی۔