میڈیکل کے طلبہ کو لیپ ٹاپ کی تقسیم سے طبی تحقیق کے فروغ میں مدد ملے گی: پروفیسر انجم حبیب وہرہ

04 فروری 2013


لاہور (نیوز رپورٹر) میڈیکل کے طلبہ و طالبات کو حکومت پنجاب کی طرف سے میرٹ پر ملنے والے لیپ ٹاپ سے نہ صرف طبی تحقیق کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ نوجوان ڈاکٹروں کو پوری دنیا میں طب کے شعبے میں ہونے والی جدید پیشرفت اور نئی نئی اختراعات سے بروقت آگاہ ہونے کا موقع ملے گا۔ یہ بات پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے پی جی ایم آئی اور امیر الدین میڈیکل کالج کے طلباءسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجموعی طور پر امیرالدین میڈیکل کالج اور پی جی ایم آئی کے 128 طلباءو ڈاکٹروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔