پیپلز پارٹی نے دور اقتدار میں نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھی: عبدالقادر شاہین

04 فروری 2013


لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکز رہنما و گورنر پنجاب کے سینئر ایڈوائزر عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کی اتحادی وفاقی حکومت نے گزشتہ پونے پانچ سال کے عرصے میں یہ بات سچ ثابت کر دکھائی ہے کہ وہ قومی سیاست میں ایک ایسے نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھی جو مفاہمت، مشاورت اور دور اندیشی سے عبادت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار ہمیشہ عوامی طاقت سے حاصل کیا پارٹی کی تاریخ شہادتوں سے سرخ ہے۔