نفاذ اسلام کیلئے علماءو مشائخ حجروں سے باہر نکلیں: مولانا امجد

04 فروری 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضور کے نظام کے نفاذ اور آپ کے پیغام محبت کو عام کر نے کے لیئے علماءاور مشائح حجروں سے باہر نکلیں اور اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماءاور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد مدنی مسلم آباد شالیمار ٹاﺅن اور مختلف مقامات سیرت کانفرنسوں اور محفل حمدو نعت کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان اجتماعات سے مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالرﺅف، مولانا انیس الرحمن قادری، صاحبزادہ قاری زبیر جمیل، مولانا مفتی شمس الحق اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے حضور کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ حضور پیغام امن ومحبت لے کر آئے۔ امت کی ذمہ داری ہے کہ اس پیغام کو عام کریں۔