اسلامک لائرز موومنٹ کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس 7 فروری کو ہو گی
لاہو (پ ر) اسلامک لائرز موومنٹ لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام 7 فروری کو کراچی شہداءہال لاہور ہائیکورٹ میں سیرت النبی کانفرنس ہو گی۔ کانفرنس کا موضوع ”نبی کے بطور منصف اوصاف“ ہو گا۔ کانفرنس سے جسٹس (ر) شیخ خضر حیات، جسٹس (ر) منیر احمد مغل، چودھری شہرام سرور صدر لاہور ہائیکورٹ بار، حافظ محمد ادریس ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی، چودھری ذوالفقار علی، چودھری حفیظ الرحمٰن، سردار اکبر علی ڈوگر اور دیگر شخصیات خطاب کریں گی۔ کانفرنس کا انتظام اسلامک لائرز موومنٹ لاہور کے صدر محمد اسد منظور بٹ کریں گے۔