بھارت کو ”موسٹ ڈینجرس نیشن“ قرار دیا جائے: عثمان غنی

04 فروری 2013


جمبر(نامہ نگار)انڈیا کو موسٹ ،،فیورٹ نیشن،، قرار دینے کی بجائے ،،موسٹ ڈینجرس ،،نیشن قرار دیا جائے ۔پاکستان کی شہ رگ کشمیر ہے اور انڈیا دریاﺅں پر بند باندھ کر آبی جارحیت کر کے ملک کو ایتھوپیا اور صومالیہ بنانا چاہتاہے۔جماعت اسلامی قصور ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیرجوش و خروش سے منائے گی ۔ ان خےالات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی اور نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر نے یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریوںکے حوالے سے جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کر تے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو جماعت اسلامی قصور ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیرجوش و خروش سے منائے گی۔جگہ جگہ ریلیاں،جلسے اور کارنر میٹنگیں کر کے عوام کو کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا جائے گا۔پانچ فروری کو بھائی پھےرو میں صبح دس بجے ملتان روڈ پر ایک جلسہ عام منعقد ہوگا ۔جس میں تمام مزہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ انڈیا ہمارے دریاﺅں پر بند باندھ کر ہمارے ملک کا پانی بند کر رہا ہے مگرحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ کشمےر پاکستان کے سولہ کروڑعوام کی شاہ رگ ہے کےونکہ قائد اعظم ہی نے کشمےر کو پاکستان کی شاہ رگ قرار دےا تھا مگر موجودہ کرپٹ حکرانوں نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو چھوڈ کر پاکستان پر جہادی تنظےموںپر پابندی لگا دی جو قابل مزمت ہے۔