بین الاقوامی طاقتیں نواز شریف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہیں: رانا تنویر
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینئر رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طاقتیں بھی میاں محمد نواز شریف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہیں دراصل پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جانے کیلئے میاں نواز شریف کا اقتدار میں آنا از حد ضروری ہو گیا ہے انہوں نے سدھانوالی گاﺅں میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے چیف کوآرڈی نیٹر حسان ریاض کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ تقریب سے لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ اور ایم پی اے چودھری خرم گلفام حسان ریاض مظہر عباس بٹر ظہیر ارشد مغل اویس بٹر حافظ فیصل افتخار احمد بٹر فیاض بٹر اور دیگر نے خطاب کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو ایسے موڑ پر لاکھڑا کیا ہے کہ ملک مسلسل پیچھے جا رہا ہے۔