اس بار عوام قبورنہیں، منشورکی بنیاد پرووٹ دیں گے: شیخ قیصر محمود

04 فروری 2013


لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ اس بار عوام قبور نہیں منشورکی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔ ایٹمی پاکستان میں اندھیرے اورانگارے زرداری لیگ کی حکومت کے ساتھ آئے۔ جہاں حکمرانوں کا فوکس کرپشن پرہو وہاں قومی معیشت کس طرح زندہ رہ سکتی ہے۔ حکمرانوں کو اپنی ناقص کارکردگی کا بخوبی اندازہ ہے اس لئے وہ انتخابات میں عوام کاسامنا کرنے سے ڈرتے ہیں۔ ملک میں یومیہ بنیادوں پر ہونے والی اربوں روپے کی بدعنوانی کے ڈانڈے اتحادی حکومت سے جا ملتے ہیں۔ شہر قائدؒ میں فعال سیاسی پارٹیاں سندھ کی صوبائی اور وفاق حکومت کاحصہ ہونے کے باوجود بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ کا سدباب کرنے میں ناکام رہیں۔