زرداری ٹولے نے ملک میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے: رانا مبشر اقبال

04 فروری 2013


کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مبشر اقبال نے کاہنہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی بابا چالیس چور ٹولہ اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام ان سے تمام کرپشن کا حساب پورا کرے گی، زرداری ٹولے نے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، 18، 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے کاروبار تباہ و برباد کردیئے ہیں، لوگوں کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہو رہی، مفلسی کے ہاتھوں ستائے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں اگر عوام نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا تو پورے ملک سے الیکشن جیت کر عوام کی تمام محرومیوں کو ختم کر دے گی۔