نوجوانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائینگے: تنویر خاں

04 فروری 2013


کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عنقریب کوٹ رادھا کشن میں یوتھ ونگ کے مرکزی دفتر کا قیام عمل میں لا رہی ہے، جس سے مقامی نوجوانوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری تنویر احمد خاں نے کوٹ رادھا کشن میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کوٹ رادھا کشن کے صدر راشد علی بھٹی کے ڈیرہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں نے ہی کل کو ملک کی بھاگ ڈور سبنھالنی ہے، مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آکر ملک سے غربت، بیروزگاری، جہالت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دے گی، عوام کو چاہئے کہ وہ ملک میں بہتری کیلئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں۔