5 فروری کا دن کشمیریوں کی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگا: جماعت اہلحدیث
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے رہنماﺅں مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، عبدالوہاب روپڑی، سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 5 فروری کا دن کشمیریوں کی آزادی میں سنگ میل ثابت ہوگا آج بھارت کو ایک دن کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرنا پڑے گا اور ان کی سالہا سال سے جاری قربانیاں اور شہادتیں ضرور لانگ لائیں گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت اور مدد ان کا دینی اور قومی فریضہ ہے جسے جاری رہنا چاہئے۔ کشمیری صرف اپنی بقاءکی لڑائی نہیں لڑ رہے بلکہ وہ پاکستان کی سلامتی اور بقاءکیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں بھارت ابھی تک تمام ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود ان کے جذبہ آزادی کو مسترد کرنے میں ناکام رہا ہے کشمیر ایشو کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ علا وہ از یںجماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس میں 5فروری کے حوالے سے ہونیوالے پروگراموںکے بارے میں انتظامی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔