حضور کی تعلیمات پر عمل سے تمام بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے: علامہ زبیر احمد ظہیر

04 فروری 2013


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرعلامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری اصولوں پر ہی عمل کر کے ہی مسلمان دنیا آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور کی تعلیمات پر عمل کرنے میںہی تمام بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے، بحیثیت مسلمان ہم جب تک رحمت دوعالم کی تعلیمات پر عمل نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے ہیں۔گذشتہ روز علماءکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور کی سیرت پر عمل کرکے وطن عزیز کو مسائل کے دلدل سے نکالا جا سکتا ہے آپ صدق وصداقت کا نظام لے کر آئے لیکن مسلمانوں نے سچائی اور دیانتداری کو چھوڑ دیا ہے اسی وجہ سے مسلمان دنیا میں عزت کھو چکا ہے ، سچائی اور ایما نداری کا راستہ چھوڑنے کی وجہ سے معاشرہ تباہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ حضور جو نظام لے کر ائے ہیں اس پر عمل کر کے ہی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔