حضور کی تعلیمات قیامت تک کیلئے مینارہ نور ہیں: مطیع حیدر زیدی

04 فروری 2013


شیخوپورہ (نامہ نگا ر خصوصی)آنحضور ﷺ کی تعلیمات قیامت تک آنے والی نسلوں کیلئے مینارہ نور ہیں اور افکار مصطفوی پر عمل کرکے پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے یہ بات معروف ماہر تعلیم سید مطیع حیدر زیدی نے گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز شیخوپورہ میں منعقدہ "سیرت رسول ﷺکانفرنس "سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آنحضور ﷺ نے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی اس کی نظیر انسانی تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہے آپ ﷺ کی عظمت کی گواہی کائینات کا ذرہ ذرہ دے رہا ہے اور آپ ﷺ کی تعلیمات کی بدولت ہی ترستی ہوئی انسانیت میں جان آئی ضرورت اس امر کی ہے کہ آج زندگی کے ہر شعبہ میں سیرت رسول ﷺ کا عملی نفاذ ہو تاکہ ایک مرتبہ پھر امت مسلمہ کو عروج ملے کانفرنس سے سکول کے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر محمد عاشق انجم ،احمد عرفان اور میاں محمد ریاض نے بھی خطاب کیا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...