آزادی کشمیر کیلئے قربانیاں جلد رنگ لائیں گی: امجد رانا

04 فروری 2013


شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے دی جانیوالی قربانیاں رنگ لانے والی ہے اب بھارتی حکومت کو اپنے درندوں سمیت وہاں سے نکلنا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ حقیقت کار وپ دھارے گا اس لیے پاکستان کے غیور عوام کو پانچ فروری کے روز یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبہ اور احساسات کے ساتھ منانا چاہیے تاکہ عالمی قوتوں کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیریوں حق خود اردایت دلانے کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت اور کاروان ملت پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد امجد رانا صراف نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار”بعنوان کشمیر بنے گا پاکستان “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت میاں سجاد رضا وٹو ایڈووکیٹ نے کی جب کہ مہمانان خصوصی محمد امجد رانا صراف اور محمد رشید پرنسپل بروک فیلڈ کالج آف کامرس تھے ۔