عدلیہ سمیت کوئی ادارہ حکمرانوں کی شرانگیزی سے محفوظ نہیں رہا: ناصر اقبال خان

04 فروری 2013


لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، محمد رضا ایڈووکیٹ، ذوالفقارراٹھور، شیخ طلال امجد، یونس میمن، چودھری ندیم مصطفی اور رانا شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے شہروں اور شاہراﺅں کو میدان جنگ بنا دیا۔ ہیومن رائٹس موومنٹ نے عوام کے استحصال کیخلاف ہرفورم پر آواز اٹھائی ہے۔ اہلیان کراچی کسی ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں۔ حکمرانوں نے شروع میں ہی قومی اداروں کو تختہ¿ مشق بنا لیا تھا، عدلیہ سمیت کوئی بھی ادارہ ان کی شرانگیزی سے محفوظ نہیںرہا۔