صحابہ کرامؓ ہمارے لئے بیحد محترم ہیں، مسلمان عالم کفر پر غلبہ پانے کیلئے متحد ہوں: جواد احمد نجفی
رائے ونڈ (نامہ نگار) فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام جشن میلاد کے موقع پر خطاب میں عالم دین علامہ جواد احمد نجفی نے کہا کہ مسلمان اتحاد واتفاق قائم کئے بغیر عالم کفر پرغلبہ نہیں پا سکتے ہیں، شیعہ اور سنی میں نفاق ڈالنے والے سنی ہیں نہ شیعہ، سرورکائنات حضرت محمدﷺکے رفقاءکار صحابہ کرامؓ ہمارے لئے بےحد محترم ہیں، مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مومن کو نقصان نہ پہنچے۔ سابق ایم پی اے/ امیدوار صوبائی اسمبلی سردار شوکت علی ڈوگر نے جشن میلاد مصطفےٰ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔