علماء5 فروری کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے: جمعیت اتحاد علماء

04 فروری 2013


لاہور (پ ر) جمعیت اتحاد العلماءلاہور کے صدر مولانا مختار احمد خان سواتی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور بھر سے علماءبڑی تعداد میں 5 فروری کو ناصر باغ تا مسجد شہداءریلی میں شرکت کریں ۔ علماءبھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کشمیریوں سے یکجہتی ایمان کا حصہ ہے حکمران کشمیری پالیسی درست کریں علماءمسئلہ کشمیر کو فراموش نہیں ہونے دیں گے ۔