پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ سنٹر کی ہیلی کالج میں تربیتی ورکشاپ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ہیلی کالج آف کامرس میں طلباءو طالبات کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں فرحان شبیر نے طلباﺅ طالبات کو انٹریو، سی وی رائٹنگ و دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں بارے آگاہی فراہم کی اپنے خطاب میں شعبہ کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے انچارج ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے کہا کیرئیر کونسلنگ میں اس طرح کی ورکشاپ اور سیمینار مستقبل میںبھی منعقد ہوتے رہیں گے۔