کراچی میں علماءکی ہلاکت پر بیانات کافی نہیں حکومت قاتلوں کو بے نقاب کرے: قاری امجد سعید
لاہور (سٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے ضلعی امیر مو لا نا قاری ثناءاللہ سیکر ٹری جنرل قاری امجد سعید اور حافظ عبدالواجد نے کہا ہے کہ ملک خون میں نہا رہا ہے اور حکمران سب اچھا کے دعوے کر رہے ہیں کراچی میں میں لاشیں گر رہی ہیں ہنگو اور مختلف مقامات پر ہونے والی دہشت گر دی کے واقعات نا قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں ان حالات میں حکومت اپنی آئینی ذمے داری پوری کرے۔ کراچی میں علماءکے قتل پر حکومت صرف بیا نات نہ دے بلکہ قاتلوں کو بے نقاب کرے اور انھیں کیفرے کردار تک پہنچائے۔