ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیومن رائٹس کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے: منیر احمد

04 فروری 2013


لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی نے پاکستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے دعووں پر مبنی ہیومین رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ کو معروضی حقائق کے منافی قرار دیا ہے ۔ پارٹی کے رہنما منیر احمد خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی منتخب جمہوری حکومت نے سیاست کو روائتی آلودگی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مثالی کام کئے۔ پہلی بار انسانی حقوق کی مکمل وزارت تشکیل دی گئی۔ ریکارڈ قانون سازی کی گئی اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے بنیادی حقوق کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔