حکومت خسرے کے خلاف مہم میں تیزی لائے: صائمہ بشیر

04 فروری 2013


لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت خواتین فاو¿نڈیشن کی ناظمہ صائمہ شبیر نے پنجاب میں خسرے سے بڑھتی ہوئی بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو خسرے کے خلاف مہم میں تیزی لانی چاہیئے تاکہ بچوں کو اس مرض سے محفوظ رکھا جائے۔ صائمہ شبیر نے کہاکہ پنجاب میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث لاہور میں صرف ایک روز میں چار پھول مرجھاگئے جبکہ پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17سے تجاوز کرچکی ہے۔ صوبائی حکومت کے خسرے کے علاج کے انتظامات مکمل کرنے کے دعوو¿ں کے باوجود بچوں کی ہلاکتیں جاری رہنا تشویشناک ہے۔