پرویز مشرف کو پاکستانیوں کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں: مسز ملک

04 فروری 2013


لاہور (خبر نگار) مسلم لےگ(ن) شعبہ کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ جمہورےت پر شب خون مارنے اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے آمرپروےزمشرف کو ملک سے باہر بےٹھ کر محب وطن پاکستانےوں کے بارے مےں بات کرنے کا کو ئی حق نہےں۔ ملک کوخود کش دھماکوں کا تحفہ دےنے والا آج قومی لےڈر مےاں نواز شرےف کے خلاف بےان دے کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ قوم کو مکا دکھانے والے آمر میں دم ہے تووطن واپس آکر عدالت عظمیٰ کا سامنا کرے۔ نواز شرےف اور ان کے خاندان کی جمہورےت کےلئے قربانےاں کسی سے ڈھکی چھپی نہےں ہےں۔ مسز ملک نے کہا کہ آج پروےز مشرف کی غلطےوں کے باعث پاکستان جھلس رہا ہے۔