کامران فیصل کا اہلیہ سے کوئی جھگڑا نہیں تھا، پولیس نے سسر کا بیان ریکارڈ کر لیا

04 فروری 2013

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے کامران فیصل کیس میں سسر محمد منیر کا بیان ریکارڈ کر لیا ۔ پولیس کے مطابق مزید بیان قلمبند کرنے کی ضرورت نہیں ۔ سسر کے بیان کے مطابق کامران کا اہلیہ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھا، دونوں میاں بیوی نے کبھی کسی تنازعہ کا ذکر نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق کامران فیصل کے سسر نے کسی تنازعہ کا ذکر نہیں کیا۔