کراچی میں فائرنگ، مزید 8 افراد قتل، گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

04 فروری 2013
کراچی میں فائرنگ، مزید 8 افراد قتل، گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

کراچی (کر ائم رپورٹر) کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ مزید 8 افراد جاں بحق اورچار زخمی ہو گئے، فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، عزیز آباد کے علاقے میں فائرنگ سے 45سالہ سہیل ہلاک اور رفیق زخمی ہو گیا۔ حسین آباد میں ہی عید گاہ گراﺅنڈ سے ایک شخص کی نعش بھی ملی جسے تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا، اورنگی ٹاﺅن میں موٹر سائیلکل سوار نقاب پوش مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان ماجد کو ہلاک کر دیا، رشید آباد میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغواءکے بعد تشدد اور گلے میں پھندا لگا کر ہلاک کر دیا۔ دریں اثناءفیڈرل بی ایریا میں مسلح افراد نے مکان میں گھس کر لوٹ مار کی اورمزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے رمضان ہلاک اور صدیق زخمی ہو گیا۔صحافی و مصنف لیاقت احمد خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں لیاقت احمد خان اور ان کی فیملی بال بال بچ گئی۔ ادھر کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔دریں اثناءکراچی میں ویسٹ زون پولیس نے لیاری گینگ وار کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔