الطاف حسین علیل ہوگئے، صدر، وزیراعظم ر حمن ملک طاہر القادری نے خیریت دریافت کی

04 فروری 2013

کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سینے میں انفیکشن اور بخار کے باعث علیل ہوگئے اور علالت کے باعث ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ کے اعلان کے موقع پر خطاب نہیں کرسکے۔وزیرداخلہ رحمان نے صدر زرداری اور اپنی جانب سے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی ۔ دریں اثناءوزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی ٹیلی فون کرکے الطاف حسین کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...