پاکستان حقانی نیٹ ورک کی کارروائی روکے: مکین

04 فروری 2013

برلن (اے پی اے) سابق امریکی صدارتی امیدوار سنیٹر جان مکین نے کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد بھی کثیر تعداد میں اہلکار چھوڑنے چاہئیں۔ پاکستان اہم اتحادی ہے۔ اسے حقانی نیٹ ورک کی کارروائیاں روکنے کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ وہ جرمنی میں پاکستانی نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔