فوجی بیرک میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

04 فروری 2013

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی میں لکی سٹارکے قریب خالی فوجی بیرک میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی سٹارکے قریب کور ہیڈ کوارٹر کے اس حصے میں آگ لگی جہاں سٹور واقع ہے۔ یہاں پرانا فرنیچر اور کاٹھ کباڑ پڑا تھا۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ آگ بظاہر الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔