نواز شریف کی سعودی عرب میں مشرف سے ملاقات کی خبر من گھڑت ہے: ترجمان مسلم لیگ (ن)

04 فروری 2013

لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی ملاقات سے متعلق خبر کو بے بنیاد، من گھڑت اور لغو قرار دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہییں، ان کی کسی سے دنیاوی اور سیاسی معاملات پر بات نہیں ہوئی۔